محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبد الغفور جسکانی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق گاؤں لعل خان جسکانی سے تھا نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محرابپور،سیپکوکرپشن کی تحقیقات کیلیےFIAحرکت میں آگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-05-8
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سیپکو کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حرکت میں آگیا، راشی لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی کو بچانے کیلئے سیپکو افسران متحرک ،عارضی طور پر بدلی سیپکو محراب پور کے لائن سپرنٹنڈ نٹ فہیم موجائی کیخلاف صحافی کاشف کمبوہ اور عوامی شکایات پر وفاقی تحقیقات ادارہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) آفس نے لیٹر نمبر ایف آئی اے، ایس بی اے،وی آر ایف، 212 سال 2025 نمبر 11998-99 کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ وزرات توانائی، نیپرا، واپڈا، ایف آئی اے تحقیقات شروع ہونے پر سی ای او سیپکو سکھر اعجاز چنا، منیجر سیپکو دادو، ڈپٹی منیجر سیپکو نوشہرو فیروز اور اسسٹنٹ منیجرمحراب پور نواز شریف نے راشی لائن سپرنٹنڈنٹ کو بچانے کیلئے عارضی طور پر ڈویژنل آفس نوشہرو فیروز بھیج دیا تاکہ کسی بھی قسم کی امکانی کارروائی اور دسمبر کے لائن لاسزکی کارروائی سے بھی وہ محفوظ رہیں۔ذرائع کے مطابق سیپکو افسران کی جیبیں گرم کرنے والے راشی لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی کا ہر صورت میں تحفظ کا فیصلہ ہوا، اس سے قبل بھی محکمہ ایس اینڈ آئی نے محکمہ ایم این ٹی نے بھی نام نہاد کارروائی کرکے کاغذی رپورٹ بنا کر محض خانہ پوری کرکے اسے بچایاگیا تھا، محراب پور کی شہری، سیاسی و سماجی تنظیموںنے نام نہاد کارروائی رد کرتی ہیں، حکومت،وزرات توانائی، نیپرا، واپڈا سے اعلیٰ سطحی حقیقی تحقیقات کریں۔ جماعت اسلامی، پاکستان فلاح پارٹی،کل جماعتی اتحاد، شہری اتحاد محراب پور، شہری ایکشن کمیٹی نے سیپکو ایس اینڈ آئی اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کی نام نہاد کارروائی کے ساتھ عارضی طور پر ڈویژنل آفس نوشہرو فیروزبدلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں کی ہلاکت،صلح کا تحریری حکم نامہ جاری
  • پولیس موٹرسائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے
  • پھولنگر،پولیس حکام گورنمنٹ ہائی اسکول میں طلبہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہدایات دے رہے ہیں
  • محرابپور،سیپکوکرپشن کی تحقیقات کیلیےFIAحرکت میں آگئی
  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • خیرپور، دھند سے باراتیوں کی بس الٹ گئی،2خواتین جاں بحق
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں
  • محرابپور،حادثے میں ضعیف شخص جاں بحق