Jasarat News:
2025-04-22@07:10:00 GMT

MPFاور NLF کا کمشنر سیسی کے اعزاز میں استقبالیہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

MPFاور NLF کا کمشنر سیسی کے اعزاز میں استقبالیہ

مہران پروگریسو فیڈریشن اور نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میانداد راہجو کی مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب حیدرآباد پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مزدور رہنماؤں، مختلف اداروں اور فیکٹریوں کی اجتماعی سودا کار تنظیموں اور حیدرآباد کے قرب و جوار کے درجنوں مزدوروں نے شرکت کی۔ مقامی سوشل سیکورٹی انتظامیہ کے نمائندے، چیف میڈیکل آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور فیلڈ ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں مزدور تحریک کے ممتاز رہنماؤں نے خطاب کیا۔

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل شیخ نے کمشنرسوشل سیکورٹی کی مزدوروں کی بہبود وصحت عامہ کی بہتری کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سیسی حیدرآباد اسپتال میں معیاری ادویات، تشخیصی ٹیسٹوں اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جنریٹر کی تنصیب جیسے اقدامات کی تعریف کی۔ مہران مزدور فیڈریشن کے چیئرمین اور سیسی گورننگ باڈی کے رکن واحد بخش شورو نے کہا کہ یہ تقریب خاص طور پر کمشنر سیسی میانداد راہجو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کمشنر سیسی کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات کو تفصیلاً بیان کیا، جن میں مزدور مریضوں کی کرائے کی مد میں دیے جانے والے معاوضے کو 500 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے تک کا اضافہ، مزدوروں کے لیے 50ہزار روپے تک کی ادائیگی کی سہولت مقامی سطح پر ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا، مقامی مزدور قیادت کو شامل کرکے اسپتال مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کرنا، زخمی مزدوروں اور پسماندگان کو دیے جانے والی پنشن والے معاوضے کو ایک ہزار روپے سے 7ہزار روپے اور 3,700 روپے سے 12ہزار روپے تک بڑھانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر سیسی نے خصوصی طور پر سکھر اور اس کے قرب و جوار کے مزدوروں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر اور فعال کرنا اور نوری آباد میں 50 بستروں کا اسپتال بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور آجروں کے نمائندے خلیل بلوچ نے کمشنر میانداد راہجو کے انقلابی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھیں، لیکن کمشنر نے سیسی کو ایک غیر فعال ادارے سے ایک متحرک اور مزدور دوست ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ نہ صرف مزدور بلکہ آجر اور ان کے بچے بھی سیسی اسپتالوں میں بہترین علاج حاصل کر سکیں۔ بطور مہمان خصوصی کمشنر سیسی میانداد راہجو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سندھ کے مزدور طبقے کے لیے عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے مستقبل کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا، جس کے مطابق مزدور نمائندوں کوادارہ جاتی فیصلہ سازی میں شامل کرنا سب سے اہم قرار پایا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ مزدوروں کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملات کو مقامی سطح پر حل کرنا ان کے لیے باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مزدور طبقے کے لیے جدید ترین اسپتال قائم کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں مزدوروں کے لیے کینسر اسپتال کی تعمیر پر بھی کام ہو رہا ہے۔

اپنے وژن کے مطابق وہ پنجاب ماڈل کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزدوروں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اگلے ہفتے سیسی سندھ بھر کے مزدوروں کے لیے معیاری تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے ساتھ ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے جار ہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مزدوروں کو بہترین تشخیصی سہولیات حاصل ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈا کٹروں اور کنسلٹنٹس کے لیے تنخواہوں میں اضافہ کرنے جارہے ہیں تا کہ ادارے کو بہترین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہو سکیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد اسپتال کو کسی بہتر مقام پر منتقل کرنا اور لاڑکانہ میں اسپتال کے قیام کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ کمشنرسیسی میانداد راہجو نے حاضرین کو یقین دلایا کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اعتماد سازی کے لیے خود بھی سیسی کی طبی سہولیات استعمال کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر میانداد راہجو کو سندھ کی ثقافتی نشان اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کر کے ان کی مزدور طبقے کے لیے شاندار خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میانداد راہجو طبی سہولیات مزدوروں کو انہوں نے کے مزدور کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

ضلع جامشورو میں تھانہ بولاخان کے قریب کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے میں بلوچستان سے آنے والی تیزرفتار مزدا گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’بندر کے ہاتھ ماچس لگ گئی‘‘ پنجاب میں گندم بحران پر مشیر خزانہ پختونخوا کا ردعمل
  • پنجاب کے کسان کی بات کرنے والوں کو سندھ نظر نہیں آتا: عظمٰی بخاری
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • پی پی نے ہمیشہ مزدوروں، غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: گورنر 
  • دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب