لاہور: پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی زد میں آگئے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث دیگر بڑی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ

دھند کی واپسی کے ساتھ ہی جاتی سردی کو بھی بریک لگ گئی، جس کے باعث لاہور میں ٹھنڈ دوبارہ بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

فضائی سفر بھی متاثر، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، جس کے بعد متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جبکہ کچھ پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابو ظہبی، دبئی، جدہ اور دوحہ سے لاہور آنے والی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی دو پروازیں بھی متاثر ہوئیں، لاہور سے جدہ اور دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی بروقت روانہ نہ ہو سکیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ یا متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے باعث

پڑھیں:

اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ

شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ  اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی اسکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے اسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • متنازع کینالز پر اندرون سندھ میں احتجاج ، دھرنے جاری، تجارتی سرگرمیاںشدید متاثر
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی