نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔
دریائے سندھ پر نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
قومی عوامی تحریک نے کراچی میں ریلی نکالی، اس دوران پارٹی سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے، دریائے سندھ پر نہریں کسی صورت قبول نہیں۔
سندھ ہاری کمیٹی نے حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور منصوبے کو سندھ دشمنی قرار دیا جبکہ شکارپور میں پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔
جسقم کے تحت سکھر سے کراچی کےلیے نکلنے والا پیدل مارچ رواں دواں ہے جو کنڈیارو پہنچ گیا ہے۔
کینال منصوبے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی نے میہڑ میں جلسہ کیا، جس سے ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب میں کہا کہ کینال نکالنے نہیں دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ
پڑھیں:
دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے کے باعث تنازع کا شکار ہوا تاہم اب اس پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔
معین وٹو نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے 2 ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
مزید :