حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کل کوئٹہ میں بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوگا، جس میں اہم فیصلے ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کل کیا جائے گا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی بگڑتی صورتحال سے متعلق حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیت کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اہم سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بریفننگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلوچستان کی سطحی اجلاس

پڑھیں:

بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛  منشیات سمیت 70 کروڑ  کی اشیا ضبط

فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز نے انسدادِ اسمگلنگ  کے لیے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے  کوئٹہ سے اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ اور چائے برآمد  کرلی۔

انسداد اسمگلنگ کی اس بڑی کارروائی میں 10ٹرک ضبط کر کے کسٹمز وئیر ہاؤس منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس کامیاب آپریشن میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے  ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے3ہفتوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط  کیا گیا ہے ، جس میں 70سے زائد لگژری گاڑیاں، سگریٹس، چائے، کپڑا، چھالیہ اور منشیات شامل ہیں۔

وفاقی حکومت اورعسکری قیادت کی ہدایت پر اسمگلنگ کے ناسور کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ  کوئٹہ نے بتایا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر  اداروں کے شانہ بشانہ اسمگلنگ  کیخلاف کارروائیاں جاری  رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دُشمن عناصر کو مُلکی معیشت اور قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔  اسمگلنگ کے ناسور کے مکمل خاتمے  تک  فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز کی   کارروائی جاری رہیں گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کی یاد میں کرسمس تقریب
  • کوئٹہ،بلوچستان کے سینئر سیاستدان حاجی لشکری رئیسانی پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛  منشیات سمیت 70 کروڑ  کی اشیا ضبط
  • کوئٹہ کسٹمز کی کامیاب کارروائی، اسمگلنگ شدہ سامان برآمد
  • بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
  • پاکستان نیوی وار کالج میں 8ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر، چیئرمین سینیٹ کی شرکت
  • صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیارکرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • چینی صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفد کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی، 2 ہزار 870 امیدوار حصہ لیں گے: صوبائی الیکشن کمشنر
  • آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی