سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلئے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان اور چیف ویب کیلئے ارشاد احمد خان کو نامزد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلئے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان اور چیف ویب کیلئے ارشاد احمد خان کو نامزد کر دیا۔ ایوان کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی
پڑھیں:
جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ
جے یو آئی (ف) نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) مولانا راشد سومرو نے کہاکہ 24 ، 25 اور 26 اپریل کو جلسے کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ علاوہ ازیں کراچی بار نے گزشتہ روز مبینہ فائرنگ کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا جب کہ سندھ بار کونسل کا آج سے سندھ بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مجوزہ کینالز کے خلاف حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جب کہ خیرپور میں ریلوے ٹریک کو بھی بند کیا گیا جسے پولیس اور رینجرز نے بعد ازاں کھلوا دیا۔