لکی مروت میں اٹامک انرجی کا ایک اور مغوی ملازم رہا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں اغواء ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی کمیشن کے ایک ملازم عرفان اللہ کو ابا شہید خیل قومی جرگہ کے صدر عنایت الرحمان، نصیر تران اور ملک وقار کی کوششوں پر رہا کردیا گیا۔ جرگہ کے اراکین کی جانب سے بتایا گیا کہ بازیاب ہونے والے اٹامک انرجی کے ملازم عرفان اللہ کو جلد ان کے علاقہ دلو خیل میں واقع ان کے گھر میں پہنچا دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اٹامک انرجی بھی کی
پڑھیں:
شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے شیر افضل مروت کے علیمہ خان کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟ اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنے بیان میں اخونزادہ حسین احمد نے کہا کہ شیر افضل مروت دو سال پہلے کہاں تھا، اور کون تھا یہ اس ملک میں؟ زیادہ کسی کو پتہ نہیں۔ عمران خان کی وکالت نے انہیں یہاں لا کے کھڑا کیا ہے کہ آج وہ ٹی وی ٹاک شوز پر آ کر خان صاحب کی بہنوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
ہم نہ صرف اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں، بلکہ پارٹی کے ان ساتھیوں کو بھی ملامت کرتے ہیں، جو اب بھی ان سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے ہی شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات پر اور خان کی فیملی کے بارے میں اتنی بے باکی سے بولنے کے قابل بنایا ہے۔ یہ تو کم ظرفی کی انتہا ہے کہ جس شخصیت نے آپ کو ایک مقام پر بٹھایا ہو، آپ ان کی بہنوں کے خلاف دشنام طرازی پر اتر آئے۔