صدر مملکت 4 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری منگل کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے ۔ صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ٹیموں کی پہلے ہی چین روانگی شروع ہو گئی ہے صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کے ہمراہ اعلی ٰ سطح کا وفد بھی چین جائیگا۔ صدر مملکت کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کریں گے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر پر مشاورت ہو گی جبکہ،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو چین کے سرمائی گیمز مقابلے دیکھنے بھی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔