کراچی ائیرپورٹ: سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 10 گداگر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بیرون ملک گداگری میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ملزمان سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان پہنچے تھے، انہیں سعودی حکام نے گداگری میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں راجن پور، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ شامل ہیں، یہ تمام افراد عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے لیکن وہاں کئی ماہ سے گداگری میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ یونٹ کراچی منتقل کر دیا ہے، ادارے کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس پر امیگریشن کی سخت اسکریننگ کی جا رہی ہے اور گداگری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گداگری میں ملوث
پڑھیں:
راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوراولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتارانہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔