بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے عالمی ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد سے ملاقات کی.
بعد ازاں بے گناہ خاندان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے دن رات محنت کرکے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا جب کہ سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا .جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے. ٹیم نے انتہائی محنت سے کیس لڑا، اس طرح کوئی اپنا بھی کیس نہیں لڑتا، ملک میں منشیات خاتمہ کرنے کے لیے اے این ایف کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کے ساتھ 23 دسمبر میں سعودی عرب گئیں. ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا۔
بعد ازاں فرحانہ اکرم اور ان کے فیملی ممبرز کو 30 دسمبر کو سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا. اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا۔اے این ایف نے ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا اور انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بے گناہ خاندان اے این ایف نے
پڑھیں:
بلوچستان میں ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 3 ہزار 567 غیر قانونی سرحدی مفرور گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 567 ملزمان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے, اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے 45,730 امریکی ڈالر، 190 ملین روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی، اور 4 کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے بلوچستان زونل آفس کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔
بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں 89 مقدمات درج کیے گئے اور 112 ملزمان گرفتار ہوئے۔
بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 4,771 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور 5 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی گئی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 409 مقدمات درج کیے گئے اور 39 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بلوچستان زون کی منظم جرائم کے خلاف کارکردگی کو سراہا اور بہترین افسران کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائیاں اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل نے بلوچستان زون کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی پلان اور لاجسٹک سہولیات کی رپورٹ طلب کی اور ایف آئی اے کی عمارتوں، دفاتر اور دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
یہ کارروائیاں بلوچستان میں منظم جرائم، انسانی اسمگلنگ اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہیں۔