وزیراعظم سےخورشید شاہ سمیت اہم پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔
ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی اور ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ لاجز کا دورہ ، تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے، سردار ایاز صادق نے104 اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا،یہ منصوبہ 2011 ء میں شروع اور 2013 ء میں مکمل ہونا تھا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی درخواست پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے اوران کی انتھک کاوشوں کی بدولت گزشتہ دہائی سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔