قوانین کی چھڑی ہمیشہ بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا ایکٹ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہے کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یاد رہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔
وزیراعظم کا رمضان پیکیج نقد رقم کی صورت میں تقسیم کئے جانے کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :