سید نیئر عباس کاظمی لیہ اور جنوبی پنجاب میں فعال ہیں، بطور جنرل سیکرٹری نامزدگی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، علاوہ ازیں سید نیئر عباس کاظمی ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ عامر عباس ہمدانی نے سینیئر تنظیمی رہنما و سابق ضلعی صدر لیہ سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ کو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے، سید نیئر عباس کاظمی لیہ اور جنوبی پنجاب میں فعال ہیں، بطور جنرل سیکرٹری نامزدگی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، علاوہ ازیں سید نیئر عباس کاظمی ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کونسل جنوبی پنجاب کے سید نیئر عباس کاظمی جنرل سیکرٹری

پڑھیں:

جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ایس ایچ او کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔

لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔

ایس ایچ او انیس شیخ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مقدمہ ختم کرنے اور رقم ادا کرنے کو حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 23 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
  • تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسر محتاط ہونگے: نیئر بخاری 
  • جرنیل کے کورٹ مارشل سے فوجی و سول افسران محتاط ہونگے: نیئر بخاری
  • تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری
  • افغانستان سے پاکستان میں جاری حملے کسی سے مخفی نہیں، علماء کرام
  • جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
  • 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر بخاری
  • علماء مشائخ فیڈریشن کا خصوصی اجلاس اختر رسول مرکزی صدر نامزد
  • کوئی دو رائے نہیں، پاکستان میں احتساب کا سلسلہ شروع ہوگیا، فیصل واوڈا ردعمل
  • فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا