لاہور: جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا گیا۔ملازم کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جلو پارک کے ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا تھا۔ جس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔کمیٹی کو 12 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے  جبکہ بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو واپس منتقل کرنے پر وائلڈ لائف ٹیم کو سراہا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شیر کا پنجرہ وائلڈ لائف

پڑھیں:

لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-13

 

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں شہری پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈکو پیدل عبورکیا۔ ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کردوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالی۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ملزم جیولری مارکیٹ کے سناروں کا 20 کلو سونا لیکر فرار
  • گلیات میں پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کیلئے امتحان بن گیا
  • لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • لاہور، پیدل رنگ روڈ عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
  • حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی
  • آٹو بھان روڈ پر شراب خانہ کھلنے کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ