WE News:
2025-04-22@06:21:03 GMT

کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟

یوں تو بلوچستان ان دنوں یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، مگر صوبے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ حالیہ چند دنوں میں نون لیگ کے صوبائی صدر اور گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندو خیل نے ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت پر تنقید کے تیر برسائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی فنڈز کا آج تک کوئی حساب کتاب نہیں، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل

ابھی بہت سارے امتحانات باقی ہیں

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے گورنربلوچستان شیخ جعفرمندوخیل کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اپنی تعریف کریں۔ ابھی بہت سارے امتحانات باقی ہیں اور ہم نے ابھی کافی کام کرنا ہے۔

 قیام امن کی ذمہ داری وفاق پر نہیں

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے نہ کہ وفاق کی۔ چند ایسی چیزیں ہیں جنہیں سیکیورٹی فورسز دیکھتی ہیں۔ بلوچستان 1979سے کانفلیکٹ زون میں ہے۔ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

10 ہزار ارب آمدن

 جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کل آمدن 10 ہزار ارب ہے اور سود کی ادائیگی بھی 10 ہزار ارب ہے، اگر وفا ق ہمیں بقایا جات ادا کریگا تو ظاہر سی بات ہے کہیں سے لیکر ہی دے گا۔

انفراسٹرکچر کے لیے پیکیج وفاق خود فراہم کرے

شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ بہتر ہے کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر کے لیے پیکیج وفاق خود فراہم کرے۔ اگر فنڈز ہمارے حوالے کیے گئے تو ہمارے لوگ اسکا صحیح استعمال نہیں کریں گے۔

وفاق اور صوبے کے درمیان معاملات

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق گورنر بلوچستان صوبے میں وفاق کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وفاق اور صوبے کے درمیان معاملات کم ہی بہتر ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت ہمیشہ وفاق کے رویے سے متعلق نالاں نظر آتی رہی ہے۔

حکومتیں یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ وفاق، صوبے کو نہ تو بہتر فنڈز فراہم کرتا ہے اور نہ ہی بروقت فنڈز دیے جاتے ہیں، جس صوبے میں ترقیاتی کاموں پر منفی اثر ہوتا ہے۔

وفاق، صوبے میں دلچسپی نہیں رکھتا

اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کا یہ بھی مؤقف رہا ہے کہ وفاق، صوبے میں دلچسپی نہیں رکھتا جس کی ایک واضح مثال صوبے میں موٹروے جیسے بڑے منصوبوں کا نہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی کے باہر بیک وقت 4 احتجاجی مظاہرے، ارکان اسمبلی سے مذاکرات

معاملات کھل کر سامنے نہیں آئے

دوسری جانب گورنر بلوچستان کے حالیہ بیانات اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ شیخ جعفر بندخیل صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ وہ حکومت بلوچستان پر ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کر رہے ہیں تاہم ابھی تک معاملات کھل کر سامنے نہیں آئے۔

فارمولہ حکومت

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت صوبہ میں گزشتہ ایک سال سے موجود ہے، اس دوران نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کا راگ الاپ رہے ہیں، جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کا سینٹر ایسے کسی بھی فارمولے کی تصدیق نہیں کر رہا۔ ایسے میں دونوں حکومتی جماعتوں کے درمیان معاملات ائندہ ایک سال تک مزید واضح ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان پیپلزپارٹی جعفر مندوخیل سرفرازبگٹی گورنر بلوچستان نون لیگ وزیراعلیٰ بلوچستان وفاق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پیپلزپارٹی جعفر مندوخیل سرفرازبگٹی گورنر بلوچستان نون لیگ وزیراعلی بلوچستان وفاق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل صوبائی حکومت کہ وفاق رہے ہیں یہ بھی

پڑھیں:

گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ

فائل فوٹو

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔ 

گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔

گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • ران ثناء کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابط : وفاق ‘ سندھ حکومت کا نہروں کا مسئلہ مذکرات سے حل کرنے پرا تفاق
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •   دیکھتے ہیں گنڈا پور منرلز بل پاس کرائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے: گورنر
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  •   تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات ہونی چاہیے: گورنر کے پی