بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا اختتام بھی اسی انداز میں کیا جس کا آغاز انہوں نے اعتماد اور شاندار کارکردگی کے ساتھ کیا تھا اور فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہآئی سی سی ویمنز انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پوری اننگز میں جنوبی افریقہ کی بلے باز بھارتی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئیں۔
پرونیکا سسودیا نے اوپنر سیمون لورینز کو صفر پر آؤٹ کر کے دباؤ ڈال دیا جبکہ شبنم نے جنوبی افریقہ کی خطرناک بلے باز جیما بوتھا کی اہم وکٹ حاصل کی اور چوتھے اوور کے اختتام تک جنوبی افریقہ کی 2 اہم بلے باز محض 20 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئی تھیں۔
بھارتی بولر آیوش شرما نے دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے دیارا رام لکن کو آؤٹ کیا اور پاور پلے کے اختتام تک جنوبی افریقہ کی 29 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔ کپتان کیلا رینیکے اور کارابو میسو کے درمیان مختصر پارٹنرشپ نے اننگز کو کچھ آگے بڑھایا لیکن دونوں ہی لگاتار اوورز میں آؤٹ ہو گئیں۔
میکے وان ورسٹ اور فی کاؤلنگ نے 30 رنز کی شراکت قائم کی جو میچ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔ بھارتی ویمنز بولرز کا دباؤ برقرار رہا اور جنوبی افریقہ کو صرف 82 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
گونگاڈی ترشا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آیوش شکلا نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پرونیکا سسودیا، ویشنوی شرما اور شبنم نے بالترتیب 2 اور ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے 82 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے اور 4 اوورز کے اختتام تک 36 رنز بنا لیے۔
جنوبی افریقہ کو اس کے بعد ہی واحد کامیابی ملی جب کپتان کیلا رینیکے نے کمالینی جی کو تیز شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا، سیمون لورینس نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔
تاہم جنوبی افریقہ کے بولنگ اٹیک کو یہ ایک واحد وکٹ ہاتھ آئی، تریشا گونگڈی نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے جس میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔
سنیکا چاکے نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، سنیکا چاکے نے 22 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے تک ناقابل شکست رہی تھیں۔
جنوبی افریقہ نے گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ساموا اور نائجیریا کو شکست دے کر سپر سکس مرحلے میں 4 اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ انہوں نے آئرلینڈ کو شکست دے کر اپنی مضبوط کارکردگی جاری رکھی اور بارش کے باعث ختم ہونے والے میچ کی وجہ سے امریکا کے ساتھ پوائنٹس شیئر کیے۔ سیمی فائنل میں کیلا رینکے کی ٹیم نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
دفاعی چیمپیئن بھارت نے بھی ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھا اور ویسٹ انڈیز، ملائیشیا اور سری لنکا کے خلاف گروپ مرحلے کے تمام میچ جیتے۔ انہوں نے بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر سکس میں اپنی جگہ بنا لی۔
فائنل میں جگہ داؤ پر لگنے کے باوجود بھارت نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیت کا سلسلہ 6 میچوں تک بڑھا دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انڈر 19 ورلڈ کپ اننگز بنگلور بھارت پارٹنر شپ ٹائٹل جنوبی افریقہ جیت دوسری کرکٹ کھیل مرتبہ ورلڈ کپ وی نیوز ویمنز ویمنز کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انڈر 19 ورلڈ کپ بنگلور بھارت پارٹنر شپ ٹائٹل جنوبی افریقہ جیت کرکٹ کھیل ورلڈ کپ وی نیوز ویمنز ویمنز کرکٹ میں جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ کی کو شکست دے کر ویمنز انڈر 19 فائنل میں بھارت نے ورلڈ کپ حاصل کی
پڑھیں:
ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
—فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کے لیے نام فائنل کر لیے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔
سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔
16 اپریل کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔