لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مقررین نے نواسہ رسول جگر گوشہ علی و بتول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر کوئی آخرت میں سرخرو نہیں ہو سکتا، محبت اہلبیتؑ ہی جنت کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 3 شعبان المعظم ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ’’مرکز وحدت امت‘‘ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر سرپرستی امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں امام عالی مقام کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جے یو پی کے رہنما مولانا محمد خان لغاری، ممتاز رہنما پروفیسر محمود غزنوی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چیئرمین لال مہدی خاں، بابا محمد اسلم حیدری، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، سید علمدار حسین بخاری، میاں فرزند علی چھچھر، شفقت حسین بلوچ، مودت اہلبیت فاونڈیشن کے چودھری صغیر عباس ورک سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مقررین نے نواسہ رسول جگر گوشہ علی و بتول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر کوئی آخرت میں سرخرو نہیں ہو سکتا، محبت اہلبیتؑ ہی جنت کا راستہ ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار ہیں، انہیںؑ خدا نے حق شفاعت بخشا ہے، اسلام کی بقاء اور سلامتی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں اہلبیت اطہارؑ کی ہیں۔ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ کیلئے نبی کریم (ص) نے فرمایا حسینؑ مجھ سے ہے اور میں حسینؑ سے ہوں، اس سے بڑھ کر کیا فضلیت ہوگی کہ خود رسول اللہ اپنے نواسے کی فضیلیت بیان کر رہے ہیں۔ دیگر مقررین نے بھی نواسہ رسولؑ کی سیرت و کردار اور اسلام کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبت اہلبیت
پڑھیں:
بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے، مقررین
ذرائع کے مطابق کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے اور عالمی ادارے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے اور عالمی ادارے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما غلام عباس میر نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ انسانی حقوق کے ممتاز کارکن صدر لیگل کونسل ہیومن رائٹس سوسائٹی اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار کے مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو بھارت کو سنگین جنگی جرائم پر جواب دہ بنانا چاہیے۔ انھوں نے افسوس ظاہر کیا کہ عالمی برادری مظلوم قوموں کے ساتھ دوہرا معیار جاری رکھے ہوئے ہے جسے ترک کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ 2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی، سماجی اور معاشی آزادیوں پر مسلسل پابندیاں عائد ہیں۔ سیاسی قیادت، حریت رہنما، صحافی، طلبہ اور عام شہریو ں کو جھوٹے مقدمات، گرفتاریوں اور نظر بندیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ مذہبی پابندیوں کی آڑ میں اسلامی شعائر کی بے حرمتی جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں غیر کشمیری ہندوئوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔مقررین میں انچارج سنٹر انعام الحسن، مولانا شفیع جوش، مرزا صادق جرال، چوہدری محمد شفیق، محترمہ آمنہ نصیر، سینئر صحافی نصیرالحق ہاشمی، علامہ مشتاق قادری، علامہ فدا الرحمان حیدری، اور دیگر شامل تھے۔