گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 4 فروری کو طلب کر لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 53 (1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی
سٹی 42: گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔شفافیت، سیکیورٹی اور منصفانہ عمل کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی۔
آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔