پیکا ایکٹ جیسے قوانین بناکر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا: حافظ حمداللہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا ہے۔
حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
لاہور میں ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حافظ حمداللہ پیکا ایکٹ
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔