باہمی تعاون سے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
باہمی تعاون سے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )زیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات، اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ،بدقسمتی سے پچھلے سال پولیو کے77کیسز سامنے آئے، یہ کیسز ایک بڑا چیلنج تھا، رواں سال جنوری میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں بچوں کو قطرے پلا کر قومی ذمہ داری ادا کریں گے، ہم نے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے باہمی تعاون اورسپورٹ کے ذریعے افغانستان سے بھی پولیوکا خاتمہ ہوگا، انسداد پولیو کے لیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسف سمیت تمام اداروں کے مشکورہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس فانڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولیو کے خاتمے سے پولیو
پڑھیں:
اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے۔
اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بھرپور امید ہے کہ ہم اجتماعی کاؤشوں سے اس بیماری پر قابو پالیں گے، جن علاقوں میں سیکیورٹی مسائل ہیں وہاں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگوں کو پولیو کیخلاف متحرک کرنا چاہیے، میں اپنے تمام پارٹنرز کا شکرگزار ہوں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم محنت سے اس مشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیو مہم پولیو وائرس