آئی ایم ایف کی شرائط مکمل کرنے کیلیے سندھ حکومت متحرک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) زرعی ٹیکس کے نفاذ کی شرائط پوری کرنے کے لیے سندھ حکومت متحرک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اراکین نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرنے سے صوبوں میں ترقی ہوگی، جس کے باعث عوام کو ریلیف ملے گا، زراعت کسی بھی صوبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
خیال رہےکہ مراد علی شاہ نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیکس سے متعلق قانون سازی زرعی ٹیکس
پڑھیں:
نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ینگ پارلیمنٹری فورم بورڈ کے نو منتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔ سپیکر نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ ملاقات میں صدر آمنہ حسن، جنرل سیکرٹری سلمان شاہد، سینئر نائب صدر منصور اعظم، نائب صدر حسن رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد انس، فائننس سیکرٹری انعام باری، انفارمیشن سیکرٹری زرناب شیر سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال، چیئرمین پی اے سی ٹو سید علی حیدر گیلانی اور دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ کیک کاٹا اور کامیاب ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے کہا نوجوانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے ینگ پارلیمنٹرینز فورم ایک موثر اور فعال پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کی رہنمائی اور نمائندگی کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔