کراچی میں رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں لٹیرے رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنے لگے، ناظم آباد نمبر چار سے رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیملی کی جانب سے جہیز کا سامان لوٹے جانے کی واردات کی اطلاع ناظم آباد تھانے کو دی گئی۔
بلال نامی نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کی اس مہینے کے آخر میں شادی طے ہے، والدہ اور خالہ لیاقت آباد جہیز کا سامان خریدنے گئی تھی۔ والدہ نے برتن اور دیگر سامان خریدا تھا جبکہ سامان لیاقت آباد سے اورنگی ٹاون منتقل کیا جانا تھا۔
نوجوان نے بتایا کہ مارکیٹ میں موجود رکشے والے سے کرایہ طے کیا، کچھ سامان رکشے کے اندر باقی چھت پر رسی سے باندھا۔ رکشے پر سامان لوڈ کرکے ناظم آباد چار نمبر پر پہنچے تھے کہ اچانک رکشے والے نے والدہ اور خالہ کو زبردستی اتار دیا اور جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو کتھئی رنگ کے شلوار قمیص میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کی کوشش کرتا رہا، بظاہر رکشے والا منصوبہ بندی سے مارکیٹ میں موجود تھا۔
متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے جہیز کا سامان برآمد کرنے کی اپیل کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جہیز کا سامان رکشہ ڈرائیور
پڑھیں:
جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔
سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔
مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے کے ساتھ مندر جانا ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ ان کی کتاب خواتین کی ہمت اور حوصلے کی عکاس ہے، جس نے مجھے سکھایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔‘
یہ دورہ جیکولین کی والدہ، کم فرنینڈس، کی وفات کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکتوں میں سے ایک ہے۔ کم فرنینڈس کا 6 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ مائے مسک نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 77ویں سالگرہ بھی منائی، جس میں قریبی 40 سے 50 افراد نے شرکت کی۔