گمنام ریسلر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو شکست دے کر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں رائل رمبل گمنام ریسلر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو شکست دے کر رائل رمبل مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل رمبل مقابلے جیتنے والے ریسلرز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے ریسل مینیا میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنتے ہیں۔
رواں سال مردوں کا رائل رمبل مقابلہ ایک ایسے غیرمتوقع ریسلر کے نام رہا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا جب کہ اس سال ٹائٹل ایک گمنام ریسلر کے نام رہا۔
اس سال مقابلہ جے اوسو نے جیتا، انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا کو رنگ سے باہر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل جان سینا 2 بار رائل رمبل مقابلہ جیت چکے تھے، تسری بار جے اوسو نے انہیں رنگ سے باہر پھینک کر سب کو حیران کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by WWE (@wwe)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رائل رمبل مقابلہ
پڑھیں:
نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں، جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ اُمید ہے آئندہ ہم ویسی ہی کرکٹ کھیلیں گے، جیسا لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ بیٹرز آپ کو میچ اور بولرز آپ کو ٹورنامنٹ جتواتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حسن علی اور صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کام آسکتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کو چوتھی ٹرافی دلوائیں۔