ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے
محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔
اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیرخان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
مزید :