ویرات کوہلی کو کلین بولڈ کرنے والے نوجوان بولر کی بڑی خواہش پوری ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:
ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔
تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔
مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان کرکٹر کو گالیاں دی جانے لگیں
تمام صورتحال کے باوجود نوجوان کرکٹر میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی کے پاس اسی گیند پر دستخط کروانے پہنچ گیا جس سے اس نے اسٹار بیٹر کو آؤٹ کیا تھا۔
کوہلی نے گیند پر آٹوگراف دینے سے قبل نوجوان بولر سے کہا کہ ’’بہت زبردست گیند بازی کی اور جس پر آؤٹ ہوا وہ گیند کھیلنا مشکل تھی، میں واقعی لطف اندوز ہوا۔‘‘
واضح رہے کہ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کی ٹیم دہلی نے ریلویز کی ٹیم کو اننگز سے شکست دی تھی تاہم ٹیم کی خراب کارکردگی کے باوجود نوجوان بولر خبروں کی زینت بنا رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان بولر ویرات کوہلی کوہلی کو
پڑھیں:
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے لیفٹ ہینڈر فاسٹ بولر رومان رئیس خان کی بہن انتقال کرگئیں، رومان رئیس کی بہن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بہن کے انتقال کے باعث رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہمراہ سفر نہیں کرینگے۔
اطلاعات کے مطابق رومان رئیس کی بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
Post Views: 3