ڈی آئی خان ، مشران نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ڈی آئی خان ، مشران نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسماعیل خان (محمد ریحان ڈیرہ ) مقامی کمانڈر کی کوٹ سنگین/کوٹ نواز کے رہائشی سلمان خیل قبیلے کے مشران سے ملاقات ، مشران نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی کمانڈر نے کوٹ سنگین/کوٹ نواز کے رہائشی سلمان خیل قبیلے کے مشران سے ملاقات کی اور علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عمائدین نے امن و امان سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔
مشران نے علاقے کی بہتری اور قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد:حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں ۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔
Post Views: 1