Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:13:11 GMT

پاکستان میں‌ ایک ارب روپے کی گاڑی نے دھوم مچا دی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

پاکستان میں‌ ایک ارب روپے کی گاڑی نے دھوم مچا دی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سجا آٹوکار کا میلہ جس میں سب کی نگاہوں کی توجہ کا مرکز ایک ارب روپے کی گاڑی رہی۔ شوق کا کوئی مول نہیں۔ ایسے ہی شوقین افراد کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینیٹوریس مال میں سجا سپر کارز آٹو شو، جس نے دھوم مچا دی۔ یہ شو دیکھنے کے لیے دور دور سے شہری آئے۔اس سپر کارز شو میں جدید لگژری گاڑیوں سے لے کر پرانے ماڈل تک کی گاڑیاں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنیں۔ تاہم شو میں پاکستان میں لائی گئی واحد جی ٹی ایکس 26 اور سکس بائی سکس برابس ٹرک نے دھوم مچا دی، جس کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔نمائش میں بڑی عمر کے لوگوں نے کلاسیک اور ونٹیج کاروں میں دلچسپی ظاہر کی تو نوجوانوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے اسپورٹس کاروں اور ہیوی بائیکس کو پسند کیا۔اسلام آباد کے شہریوں نے شاپنگ مال میں شاپنگ کے ساتھ ساتھ آٹو شو کے انعقاد کو بہترین تفریح قرار دیا۔شو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد نے اس نمائش کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں کار سے پیار کرنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کے لیے یہ شو بہت بڑی نعمت ہے، جس میں بہت پیاری گاڑیاں ہیں۔ دنیا بھر میں ونٹیج کار کو پروموٹ کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس کو پروموٹ کرنا چاہیے اور اسی لیے ہم اس نمائنش میں آئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان میں کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کچھ شہروں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 1,387 روپے فی بوری تک پہنچ گئی، جو 0.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ اور 14.6 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل 2024 میں قیمت 1,210 روپے تھی۔

راولپنڈی میں قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,379 روپے فی بوری ہو گئی، جو پچھلے سال کی 1,199 روپے قیمت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

لاہور میں معمولی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 1,497 روپے فی بوری رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر اب بھی 19.8 فیصد اضافہ موجود ہے۔ اپریل 2024 میں قیمت 1,250 روپے تھی۔

پشاور میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا، اور قیمت 1,400 روپے فی بوری ہو گئی۔ گزشتہ سال کی 1,201 روپے قیمت کے مقابلے میں 16.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کراچی میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم رہی اور 1,313 روپے فی بوری پر برقرار رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر قیمت میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اپریل 2024 میں قیمت 1,171 روپے تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مہنگائی، توانائی لاگت، اور ترسیل کے مسائل سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں، جو آئندہ ہفتوں میں بھی اسی رجحان کے ساتھ جاری رہنے کا امکان رکھتے ہیں۔

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز میں 30؍ارب کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار
  • ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو میں ماڈلز کی دلکش کیٹ واک، جیولری اور ملبوسات کی شاندار نمائش
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف