بھارت نے انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھارت نے کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقا کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کر لیا اور بڑی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔