چیمپئینز ٹرافی؛ فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔
آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کیلئے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ میزبان پاکستان بھی بڑا چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے گرین شرٹس کی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں زبردست کرکٹ کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن پھر بھی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔
مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
ادھر سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری نے بھی بھارت اور آسٹریلیا کے فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ بھارت کو روایتی حریف کیخلاف سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی:شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرم و مرطوب موسم کی توقع ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کے خاتمے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔