کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے امریکی خاتون کو پیار کا جھانسا دے کر پاکستان بلانے والے لڑکے کو ٹیلنٹڈ کہنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل  مختصر ویڈیو میں کامران خان ٹیسوری کراچی کے لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے معاملے پر بات کرتے دکھائی د ئیے۔، اس دوران وہ لڑکے کو ٹیلنٹڈ بھی کہتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے  ویڈیو میں کہا کہ سب لوگ یہی فرمائش کر رہے ہیں کہ امریکی خاتون کو پاکستان بلانے والا لڑکا کہاں ہے، اس کا چہرہ دکھائیں۔

بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے  کے  الزام  میں مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر 

صحافیوں کے سوال پر کامران خان ٹیسوری نے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ امریکی خاتون کو پاکستانی شہریت دی جائے یا وہ لڑکا دیا جائے؟۔انہوں نے  مزید کہا  کہ وہ سوشل میڈیا پر دیکھ رہے تھے، جہاں پورا شہر مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ لڑکا دکھائیں، دیکھیں تو سہی وہ کون ہیں؟۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو یہاں بلالیا۔ویڈیو میں گورنر سندھ لڑکے کی جانب سے پیار کا جھانسہ دے کر امریکی خاتون کو کراچی بلانے کو ٹیلنٹ بھی قرار دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

کامران ٹیسوری مسکراتے ہوئے لڑکے کو داد دیتے دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے پاس کیا ٹیلنٹ ہے، لوگ امریکی پاسپورٹ کے لیے خوار ہوتے ہیں، انہوں نے امریکی خاتون کو پاسپورٹ سمیت یہاں بلا لیا۔گورنر سندھ  نے مزید کہا  کہ ہمارے لڑکے نے امریکی خاتون کو پاسپورٹ سمیت فٹ پاتھ پر بٹھا دیا۔کامران خان ٹیسوری کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ ان کی ذہنیت اور عہدے پر سوال کرتے دکھائی دئیے۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ گورنر سندھ کو ایسا بیان دینے سے قبل سوچنا چاہیے تھا، وہ جس عہدے پر فائز ہیں، انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

  تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

خیال رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن مبینہ طور پر اکتوبر 2024 میں پاکستان آئی تھیں۔ انہیں کراچی کے علاقے گارڈن کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر 2024 کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن مبینہ طور پر راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔کراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کا بندوبست کیا، انہیں ٹکٹ مہیا کیا اور مالی مدد بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا تھا، محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا، تاہم خاتون نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کرتے ہوئے وطن واپسی سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ 

قبریں بھی بلیک میں فروخت ہونے لگیں، 2 گورکن گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 

لاہور ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی بیوا کو 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنے والے آصف جاوید کی بیواؤں کو انصاف مل گیا، نجی کمپنی کو عدالت نے 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔

آصف جاوید کی تقریبا 11 سال کی سیلری کی عوض یہ رقم اس کی بیواؤں کو دی جائے گی، 11 سال کی سیلری کے مطابق آصف جاوید کی سیلری  تقریباً 35 لاکھ بنتی تھی۔

عدالت نے نجی کمپنی کو ہدایت کی گئی تھی  کہ آصف جاوید کے اہل خانہ کو کھولے دل سے امداد کرے، جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔

آصف جاوید کو  کو نجی کمپنی نے 2016 کو برطرف کیا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا۔

نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا، 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔

نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا، سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کو آگ لگالی تھی۔ بعد میں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار