اکشے کمار کی اسکائی فورس 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آخرکار اپنی باکس آفس پر ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے کیونکہ ان کی تازہ ترین فلم اسکائی فورس نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔
فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک آفیشل پوسٹر جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ اسکائی فورس نے ٹکٹ ونڈو پر اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک 104.
گزشتہ 6 برسوں میں اکشے کی یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم ہے۔
اس سے قبل ان کی فلم ‘گڈ نیوز’ جس میں کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی شامل تھے، نے دسمبر 2019 میں ریلیز ہونے کے بعد 2020 میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کے بینچ مارک کو چھوا تھا۔
گڈ نیوز کے بعد ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی کوئی بھی فلم کبھی بھی سنچری مکمل نہ کر سکی۔
اس میں ان فلموں کی فہرست شامل نہیں ہے جن میں انہوں نے خصوصی اداکاری یعنی کیمیو کردار نبھایا۔
سنگھم اگین (2024): 247.85 کروڑ روپے، استری 2 (2024): 599.99 کروڑ روپے، اور OMG 2 (2023): 151.16 کروڑ وہ فلمیں ہیں جنہوں نے بینچ مارک پر 100 کروڑ روپے سے تجاوز کیا لیکن ان تینوں میں اکشے کو مرکزی کردار کے بجائے صرف ایک مختصر کردار میں دیکھا گیا تھا۔
اکشے کمار کی 2019 سے اب تک کی فلموں کی فہرست اور ان کا نیٹ باکس آفس کلیکشن کچھ اس طرح ہے:
گڈ نیوز (2019): 205.09 کروڑ روپے
بیل باٹم (2021): 33.31 کروڑ روپے
بچن پانڈے (2021): 51.04 کروڑ روپے
سمراٹ پرتھوی راج (2021): 68.25 کروڑ روپے
رکشا بندھن (2022): 48.63 کروڑ روپے
رام سیتو (2022): 74.7 کروڑ روپے
سیلفی (2023): 17.03 کروڑ روپے
مشن رانی گنج (2023): 34.17 کروڑ روپے
بڑے میاں چھوٹے میاں (2024): 65.96 کروڑ روپے
سرپھرا (2024): 24.85 کروڑ روپے
کھیل کھیل میں (2024): 39.29 کروڑ روپے
اس فہرست میں ان کی وہ فلمیں شامل نہیں ہیں جو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئیں مثلاً: لکشمی (2020)، سوریاونشی (2021) اور اترنگی رے (2021) وغیرہ۔
دریں اثنا اسکائی فورس کے پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم نے اپنے پہلے ہفتے باکس آفس پر 99.7 کروڑ روپے کا بزنس جمع کیا اور دوسرے جمعہ نے مجموعی کمائی میں 4.6 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔
اسکائی فورس نے ناقدین اور ناظتین دونوں کی جانب سے یکساں ردعمل حاصل کیا ہے۔
اس فلم کے ذریعے اداکار ویر پہاڑیا نے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے جو اسکواڈرن لیڈر ٹی وجیا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی، اور اس کے ہدایت کار ابھیشیک انیل کپور اور سندیپ کیولانی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکائی فورس اکشے کمار کروڑ روپے باکس آفس
پڑھیں:
ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
سٹی42: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مسافروں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مسافروں کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ری فنڈنگ کی مد میں 1 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ 2025 کے مہینے میں 15 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے، جس سے ریلوے کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جدید سہولیات، بروقت آمد و روانگی، اور محفوظ سفری نظام پر توجہ دینی ہو گی، ورنہ مسافروں کا اعتماد مزید مجروح ہو سکتا ہے۔