سجل علی کی ہمشکل بھی منظرِ عام پر، فینز حیران
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستانی حسین و باصلاحیت اداکارہ سجل علی سے شدید مماثلت رکھنے والی نوجوان لڑکی کا منظرِ عام پر آنا سب کو حیران کرگیا۔
کہتے ہیں دنیا میں ایک ہی انسان کے 7 ہمشکل ہوتے ہیں جو دنیا میں مختلف مقامات میں اپنی زندگی جی رہے ہوتے ہیں اور چند ہی ایسے ہوتے ہیں جو آپس میں مل پاتے ہیں۔
اس موضوع پر مختلف فلم انڈسٹریز متعدد فلمیں بھی بناچکی ہیں جن میں ہمشکل دکھائے گئے اور ان کا آپس میں کوئی رشتہ بھی نہیں تھا۔
ہر انسان یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس کے وہ 7 ہمشکل کہاں چھپے بیٹھے ہیں لیکن ہر کوئی اپنے ہمشکلوں سے نہیں مل پاتا جبکہ بعض افراد ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو اپنے 7 کیا ان سے بھی زائد ہم شکل دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔
شوبز ستاروں کے ہمشکل کا منظرِ عام پر آنا عام بات ہے کیونکہ اکثر تو لوگ ان سے شکل میں ملتے ہیں لیکن بعض اس ستارے کے لُک کو اس باریک بینی سے اختیار کر لیتے ہیں کہ دیکھنے میں ان جیسے ہی دکھنے لگتے ہیں۔
سجل علی بھی ان ستاروں میں شامل ہوچکی ہیں جنکی ہمشکل کو فینز دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔
سجل علی کی خوبصورتی کو انکے ناز و انداز چار چاند لگادیتے ہیں پھر سونے پر سہاگہ اداکارہ کی مسکراہٹ بھی قاتلانہ ہے۔
سجل علی کو پاکستانی کرینہ کپور بھی قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ انکے چہرے کے فیچرز کے علاوہ انہیں جیسی ادائیں اور بے ساختگی بھی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘ماہا خالد سیلون’ کی جانب سے ایک میک اپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نظر آنے وای ماڈل نے سب کو حیران کر ڈالا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Maha Khalid (@mahaaakhalid_)
دراصل اس ماڈل کو دیکھ کر یہ کہنا درست ہوگا کہ ماہا خالد نے سجل علی کی ویڈیو شیئر کی ہے لیکن کیپشن پڑھ کر دیکھنے والے کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہورہا کیونکہ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘ کیا یہ سجل علی سے نہیں مل رہیں؟ انکو مجھ سے ٹھیک یہی لُک چاہئے تھا اور میں سوچ رہی ہوں کہ میں نے بہت بہترین کام کیا ہے’۔
کیپشن میں یہ بتایا جانا کہ یہ لڑکی سجل علی نہیں بلکہ انکی ہمشکل ہے اور اسنے میک اپ آرٹسٹ سے ٹھیک ویسا ہی لُک بنوانا چاہا جو انہیں مزید سجل علی جیسا دکھا رہا ہے اس لیے حیران کن ہے کیونکہ شروع سے آخر تک ویڈیو میں کوئی ہمشکل نہیں بلکہ ہو بہ ہو سجل ہی نظر آرہی ہیں۔
کمنٹ سیکشن میں متعدد سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے اپنی حیرانی کا اظہار کرتے دکھ رہے ہیں کہ یہ کوئی ہمشکل نہیں بلکہ سجل ہی ہیں جبکہ بعض اس لڑکی کو سجل علی اور حبا بخاری کا مکشچر
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
غنیٰ علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں ان دنوں وہ مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف اور علی انصاری بھی کام کر رہے ہیں۔
غنیٰ علی اپنی نجی زندگی، جسمانی تبدیلیوں اور انٹرویوز کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی فٹنس کیسے بحال کر لی۔
مداح نہ صرف ان کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کئی صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں۔ غنیٰ علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کریش ڈائیٹ کا استعمال کیا، تاہم وہ اس طریقہ کار کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے دوسروں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف کے سوال کے جواب میں غنیٰ علی نے یہ بھی کہا کہ اگر بہتر نتائج درکار ہوں تو رات کا کھانا چھوڑ دینا وزن کم کرنے کیلئے ایک مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔