Nawaiwaqt:
2025-04-22@01:32:21 GMT

7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست

نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے قتل کے شبے میں 7  افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسےکا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور  2 رہائشی شامل ہیں۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ تمام افرادکی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ صارم 7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا اور اس کی لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی

—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت لاپتہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔

کراچی میں مزید دو بچے لاپتہ ہوگئے، پولیس

پیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا، پولیس

عدالت تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ گمشدہ چاروں لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں، لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں لیکن ان کے والد عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔

جس کے بعد عدالت نے چاروں لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار