محسن نقوی کی ایاز صادق سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی ایاز صادق
پڑھیں:
عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 5 عمرہ زائرین کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے جاں بحق عمرہ زائرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں ۔
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق
اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حادثے میں جاں بحق زائرین کے اہلخانہ اور زخمی ہونے والے زائرین سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق عمرہ زائرین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔