لاہور: 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنیوالی ماں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور کے علاقے کینٹ میں 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا۔
مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔