سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دو بڑی کارروائیاں کیں، جن میں اکبری دواخانہ لاہور پر چھاپہ اور کرول گھاٹی میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے اندرون شہر میں واقع اکبری دواخانہ پر چھاپہ مارا، جہاں حنوط شدہ جانوروں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ ان جانوروں میں مگرمچھ، ایگل، شیر، جیکال، سانپ، کچھوے، کینگروز، جنگلی بلیاں، اور انڈین چھپکلیاں شامل تھیں۔ بتایا گیا کہ دواخانہ حنوط شدہ جانوروں کا تیل نکال کر فروخت کرتا تھا۔ ان جانوروں کو فوری طور پر جلو پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ دواخانہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

دوسری جانب محمکہ وائلڈ لائف نے کرول گھاٹی میں کتوں کی مدد سے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی۔ مخبری ملنے پر لاہور اور شیخوپورہ کی وائلڈ لائف ٹیموں نے چھاپہ مارا اور شکار کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ ان پر 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا اور ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانہ میں اشتغاثہ بھی دے دیا گیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور غیر قانونی شکار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 وائلڈ لائف کے خلاف

پڑھیں:

غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے

غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،سمندری طوفان بائرن کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے بچوں سمیت چودہ فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کےمطابق خستہ حال عمارتیں گرنے سے بارہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے،دو بچیاں ٹھنڈ سے زندگی کی بازی ہارگئیں،بارش سے آٹھ لاکھ افرادمتاثرہوچکے ہیں،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق غزہ میں اگلےماہ بین الاقوامی استحکام فورس کو تعینات کیےجانے کا امکان ہے ،امریکی حکام نے یقین دہانی کرائی ہےکہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس حماس کے خلاف نہیں لڑے گی۔ بین الاقوامی فورس کے قیام سے متعلق اہم کانفرنس اگلے ہفتے دوحہ میں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف عمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری بی بی سی بھی ستھرا پنجاب کی معترف، صفائی ماڈل برمنگھم پہنچ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پاکستان بار کونسل کے الیکشن کے موقع پر وکلا کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہے
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • گلیات میں پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کیلئے امتحان بن گیا
  • فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے
  • لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
  • وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • ٹنڈو جام،سینٹرل وینٹری ریسرچ لیبارٹری میں بے ضابطگی کا انکشاف
  • حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی