Al Qamar Online:
2025-04-22@14:21:10 GMT

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مضر صحت آئل ڈپو سیل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مضر صحت آئل ڈپو سیل

خیرپور (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے تین ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو ، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پرعبدالباری شیخ، روی کمار، اور دیوان آئل ڈپوپر کھلے تیل کو چیک کیاگیاجہاں کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل کی فروخت پر پابندی ہے کیونکہ اس میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں جیسے دل کی بیماری، کینسر، سانس کی بیماریوں اور دیگر موذی امراض کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے خلاف مزید کارروائی سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سندھ فوڈ اتھارٹی

پڑھیں:

بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے

— فائل فوٹو

بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ، بیکری اور بیوریجز  پلانٹ پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران...

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق  فوڈ اتھارٹی اہلکاروں  نے دبئی چوک، غلہ منڈی روڈ اور حسینی چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔

اس موقع پر اتھارٹی نے چائینیز نمک، زائد المیعاد چکن اور فنگس زدہ سبزیاں تلف کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کا پراسرار رویہ
  • صرف ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟جانیں
  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پارک پر قبضے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ