فیصل آباد:ضلع کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آیاشخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ جسارت) اسلامک لائرزموومنٹ کے راہنمائوں محمد احمد کھار ا ایڈو وکیٹ ،ملک ہارون مصطفی ایڈووکیٹ، رانا تنزیل الرحمن ایڈوکیٹ نے ضلع کچہری میں فائرنگ کے نتیجے میں پیشی پرآئے شخص کے قتل پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کچہری میں قتل کی مسلسل چوتھی واردات ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج ہے۔محض آرپی او اورسی پی اوکے تبادلے سے کچھ نہیں ہوگا،صوبائی حکومت اس مسئلہ پر سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے وکلاء اورسائلین کی زندگیاں کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کااعلان کرے۔سی پی او کے دفتر کے عین سامنے آئے روز فائرنگ سے وکلاء سمیت سائلین کی زندگیاں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں۔ پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کنٹرول نہ کی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ مجرم اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی بحران کے شکار شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ذہنی امراض میں مبتلا کیاجا رہا ہے، عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو بھی غیر محفوظ ہوچکے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
پشاور:خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کےپی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں، ہمارے صوبے کے پیسوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، جب میں گورنر نہیں تھا تب بھی کہتا تھا کہ اس صوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے، یہاں نوکریاں بیچی جا رہی ہیں۔
گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں میں اڑا دیے ہیں، پی ٹی آئی وزرا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں اور نیب خاموش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام اباد میں جب بھی وزیر اعلیٰ کےوکوئی ٹاسک ملتا ہے تو وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کر لیتا ہے، وزیراعلیٰ یا نوکری کریں گے یا بل پاس کریں گے، اس صوبے کے پیسے عیاشیوں میں اڑائے جارہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس صوبے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، علی امین گنڈا پور خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے سابق وزرا چور ہیں، یہ اپنے آپ پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن نیب اور ایف ائی اے خاموش ہیں، سابق وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ نے سارے پیسے جلسے جلوسوں پر لگائے ہیں۔