سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی میں تیزی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، مسروقہ موٹر سائیکل ،ٹریکٹر برآمد، ترجمان پولیس کیمطابق ڈی ایس پی پنوعاقل عبدالستار پھل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل سکندر لاکھیر کی حدود میں کامیاب کاروائی، شہری سے چھینی گئی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، چھ روز قبل تھانہ پنوعاقل کی حدود تھیم روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر شہری کوڑو چوہان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں تھانہ بائجی شریف کی حدود سرگو دم دموں کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے ٹریکٹر ڈرائیور محمد عالم مہر سے ٹریکٹر چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے مسروقہ ٹریکٹر بھی برآمد کرلیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن میں زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سالگرہ، اسپتال میں کیک کاٹا
فوٹو: اسکرین گریبشکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز نے شادی کی دوسری سال گرہ سکھر کے نجی اسپتال میں منائی۔
میئر سکھر ارسلان شیخ زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سال گرہ کا کیک لے کر عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، جوڑے نے اسپتال میں کیک کاٹا، ڈاکٹرز اور اسپتال کا عملہ بھی شریک ہوا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکھر میں زیر علاج زخمی ڈی ایس پیز کی عیادت کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔
اس موقع پر ضیاء لنجار نے کہا کہ خاتون افسر کی جرات ہمارے لیے قابلِ فخر ہے، ایس ایس پی شکارپور اور پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار پولیس اہل کار زخمی ہوئے تھے۔