دنیا کو عدم برداشت، تقسیم کے چیلنجز کا سامنا، پاکستان تمام مذاہب کیلئے محفوظ ملک: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے، انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔ شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ لوگوں کو باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، خوف کی فضا پھیلانے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہو کر جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت سے جواب دیتے ہیں، مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فون کیا اور کہا کہ آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی، انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی عوام کا ان کی قیادت پہ اعتماد کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے نئی قیادت شام کے عوام کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی لانے میں کامیاب ہو گی۔ عبوری مرحلے میں احمد الشرع کا شام کی صدارت سنبھالنا خوش آئند ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
فائل فوٹوپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔