31 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کے31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8فروری تک توسیع کر دی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے ملزمہ کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ تمام مقدمات کے تفتیشی افسروں کو ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کر دی۔ استغاثہ کے مزید دو گواہوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی، نو مئی کے روز نقصانات کے فوٹو بنانے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی شہادت ریکارڈ کی گئی۔ پولیس کانسٹیبل عمران نے ساڑھے نو مئی کے روز کی 15 تصاویر عدالت میں پیش کیں، جی ایچ کیو حملہ میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ ایس ڈی او بلڈنیگ نے تخمینہ رپورٹ عدالت پیش کی۔7 لاکھ 80 ہزار روپے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت پیش کر دیں، اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے پر دو گواہ ریاض اور احمد یار کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا، استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل13 یو ایس بی عدالت میں داخل کروا دی گئی، عدالتی حکم پر یو ایس بیز میں موجود ڈیجیٹل شہادت کمپیوٹر میں محفوظ کر لی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جس ملزم کو ڈیجیٹل شہادت چاہیے ہو وہ نقل اپلائی کر کے عدالت سے حاصل کر سکتا ہے۔ عدالت نے پی آئی ڈی پیمرا ایف ائی اے اور انٹرنل سکیورٹی رپورٹ نہ مکمل ہونے پر ایس ایس پی اپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٓائندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کر کے عدالت پیش کی جائیں، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عدالت پیش حکم دیا پیش کی
پڑھیں:
کہانی لکھنا بچوں کا کھیل نہیں؛ بشریٰ انصاری اور نادیہ خان کے درمیان شو میں گرما گرم بحث
منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ساتھی اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک شو میں ہونے والی بحث دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شوبز کی دنیا بھی عجیب ہے یہاں ہر روز کوئی نیا اچھوتا اور مفرد واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے پھر چاہے وہ کوئی نوک جھونک ہی کیوں نہ ہو۔
ایسا ہی ایک نیا مزاحیہ مگر تیکھا محاذ اس وقت کھل گیا جب ایک نجی چینل کے ڈراما ریویو شو میں نادیہ خان اور بشریٰ انصاری حال ہی میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے کی تکنیکی امور پر گفتگو کر رہی تھیں۔
ویسے تو نادیہ خان اس شو کی مستقل جج ہیں لیکن اس بار ان کے ساتھ بطور مہمان جج کے بشریٰ انصاری شریک تھیں اور دونوں نے اپنے تجربات کا نچوڑ پیش کردیا۔
البتہ جب ڈرامے کی کہانی پر نادیہ خان نے کچھ زیادہ ہی تنقید کرڈالی تو بشریٰ انصاری نے سینیئر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انھیں ٹوک دیا اور ایک پتے کی بات بتائی۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ دیکھیں نادیہ ہمارے بیچارے رائٹرز گھنٹوں تنہائی میں بیٹھ کر بڑی محنت کے ساتھ سے کہانیاں بُنتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یوں ان کے سامنے اپنی کہانی سنانا شروع کر دیں گی تو وہ کہیں اپنا فوکس ہی نہ کھو بیٹھیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ لکھنا ایک بہت کٹھن کام ہے جس کے لیے رائٹرز خلوت اختیار کرتے ہیں۔ آپ چاہے کہانی کو ایک نمبر دیں یا دس، رائٹرز بہرحال اپنی محنت پوری کرتے ہیں۔
سینیئر اداکارہ کے سمجھانے پر نادیہ خان نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ڈرامے کی کہانی میں نیا پن تو نہیں لیکن پھر بھی میں اسے تھمز اپ دوں گی۔