Nawaiwaqt:
2025-04-23@00:24:09 GMT

صدر زرداری کی شہید میجر حمزہ اسرار کے گاؤں آمد، فاتحہ خوانی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

صدر زرداری کی شہید میجر حمزہ اسرار کے گاؤں آمد، فاتحہ خوانی

اسلام آباد + کلر سیداں(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) صدر آصف زرداری میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور میجر حمزہ اسرار شہید کو وطن کے لئے خدمات اور عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر آصف زرداری نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ صدر مملکت میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میجر حمزہ اسرار شہید

پڑھیں:

چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت

اعجاز جمالی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے ڈیفنس  پہنچ گئے 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ ناہید وصی سے تعزیت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی 

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اپنی آخری سانس تک تاج حیدر جمہوری نظرئیے پر کاربند رہے، تاج حیدر کی ادبی، سماجی اور علمی خدمات ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں،تاج حیدر اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، ان کے خلا کو کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا، 

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • ہری پور، جنگلی چیتے کا گھروں پر حملہ، متعدد بکریاں ہلاک
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب
  • راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میں‌ہیں؟
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل