سٹی42:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط طاقت سے شکست ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ باتیں بلوچستان کے دورہ کے دوران  دہشتگردوں اور شر پسند سازشیوں سکے ساتھ پیچیدہ لڑائی لڑنے میں مصروف سکیورٹی آفیسرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کل بلوچستان کا دورہ کیا تو  انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

بلوچستان کے دورہ کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے قلات میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔   گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کبھی ان کے ساتھ  شہدا کی نماز جنازہ میں شامل ہوئے۔ 

 آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات کی جھڑپ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی اورملک کے دفاع کیلئے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

 بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے، اس مقابلے میں ایف سی کے 18  جوان شہید  ہوئے۔
 آرمی چیف نے کہا کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرور ملے گی، دشمنوں کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط  قوت سے شکست ہوگی۔

عام تعطیل کا اعلان

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، وطن کے دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی ہم جوابی کارروائی کریں گے اور دفاع وطن کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، یہ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں گے، ان کا پیچھا کیا جائے گا، یہ دشمن ہماری قوم اور مسلح افواج کی ثابت قدمی سے ضرور شکست کھائیں گے۔

آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

غالب مارکیٹ پولیس کا شیشہ پارٹی پر چھاپہ، 5 خواتین سمیت 24 ملزمان گرفتار

چیف نے امن اورترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت  جاری رکھنےکے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

بلوچستان کے علاقے قلات اور ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔  31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 

 اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی اور اُن کے حمایت یافتہ اس ملک سے فلسطینی مسلمانوں سے محبت اور اسرائیل کے لیے نفرت ختم نہیں کر سکتے، آج دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آگے بڑھ رہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ معروف صحافی و صدر اینکر ایسوسی ایشن پاکستان امیر عباس نے اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پاکستان کی صحافتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے شہدائے فلسطین و غزہ کے جنازے میں شریک ہوا، مجھے سرزمین لبنان پر یہ مناظر دیکھ کر خوشی ہوئی وہ آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں، سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، جنازے کے موقع پر اسرائیلی جہازوں کی نچلی پروازیں مزاحمت کے چاہنے والوں کو مرعوب نہیں کر سکی، پاکستان میں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی اور اُن کے حمایت یافتہ اس ملک سے فلسطینی مسلمانوں سے محبت اور اسرائیل کے لیے نفرت ختم نہیں کر سکتے۔ امیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آگے بڑھ رہی ہے، حتی کہ یورپ میں مظلومین کی حمایت میں احتجاج ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت برداشت نہیں ہو رہی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے    بات کی: سرفرار بگٹی
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس