جماعت اصلاح المسلین کا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین برانچ حالی روڈ کا ہفتہ وارروحانی اجتماع بعد نماز مغرب مصطفائی جامع مسجد حالی روڈ پر منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،اجتماع کی صدارت برانچ کے صدر خلیفہ سید محمد جمیل طاہری اور پریس سیکریٹری محمد کاشف طاہری نے کی۔ اس موقع پر ذکر قلبی کی تلقین کرتے ہوئے ذکر مراقبہ کروایا گیا جبکہ نعت خواں حسنین علی طاہری نے حضور نبی پاک کی شان میں نعت کے نذرانے پیش کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات
فوٹو بشکریہ جیو نیوزنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ میں پاک افغان مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوش حالی کا خواہاں ہے۔