Jasarat News:
2025-04-22@11:20:01 GMT

حادثات و واقعات میں بچے سمیت 10 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں بچے سمیت 10 افراد جاںبحق اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی میں تیز رفتار ٹریلر نے معصوم بچے اور ماں کو کچل دیا، بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا والدہ کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بچے کی شناخت 15ماہ سوہان علی شاہ اور والدہ کی شناخت 28 سالہ شبانہ زوجہ نور محمد شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈرگ روڈ بائیکو پمپ کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 29 سالہ وقار ولد محمد یونس نامی شخص زخمی ہوگیا۔ منظور کالونی سیکٹر آئی گلی نمبر 09 کشمیر پلازہ کے قریب گھر سے 34 سالہ اشرف علی ولد روزی علی کی پھند ا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے۔ سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا نزد پاک ارم کمپنی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فیکٹری ملازم 40 سالہ محمد راحیل جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لانڈھی رزاق آباد سے پورٹ قاسم جاتے ہوئے مین روڈ پر ٹریفک حادثے میں 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، شناخت نہ ہوسکی۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن A25 بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 12سالہ منصور ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا۔ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی 52 سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا۔ مواچھ گوٹھ گبول چوک کے قریب 42 سالہ شخص کی لاش ملی، شناخت نہ ہوسکی۔ کورنگی میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی شخص دم توڑ گیا شناخت نہ ہوسکی۔ حب چوکی جام کالونی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے35 سالہ عاشق ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا۔ بن قاسم کے علاقے پیپری نصیرآباد نیو اللہ بخش گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے 30 سالہ کوثر نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی، واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔ مری گوٹھ روٹ ڈی ون بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ محمد عمر زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ یاسین نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء محمود آباد کے علاقے اختر کالونی ٹی سی ایف اسکول کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ ڈینئل ولد دانیال زخمی ہوگیا۔ محمود آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہوگیا زخمی ہوگیا فائرنگ سے کے دوران کے قریب

پڑھیں:

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی