واشنگٹن ( مانٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں
فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق متاثرہ طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور 4 دیگر افراد سوار تھے۔جہاز میں سوار تمام 6 افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ جیٹ ریسکیو کے ترجمان شائی گولڈ کے مطابق مریض بچے کا فلاڈیلفیا میں علاج کے بعد اسے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔جیٹ ریسکیو ائر ایمبولینس نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ طیارے کے حادثے کی وڈیو بنانے والا خوف سے چیخ پڑا!”اللہ اکبر.

. اللہ اکبر.. لاالہ الاللہ ..” یہ وہ الفاظ تھے جو امریکا میں فلاڈلفیا شہر میں طیارہ گرنے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے شخص کی زبان سے نکلے.یہ شخص گزشتہ شام اس سڑک پر گاڑی چلا رہا تھا جس پر مذکورہ چھوٹا طیارہ گرا۔ حادثے کا منظر دیکھ کر اس شخص کی چیخیں نکل گئیں۔اس نے اپنے موبائل فون کے کیمرے سے طیارہ گرنے اور اس میں دھماکے سے آگ لگ جانے کے خوف ناک منظر کو ریکارڈ کر لیا۔ حادثے کے بعد وہاں لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور ٹریفک جام ہو گیا۔حادثے کے متعلق “ایکس” ویب سائٹ پر جاری تصاویر میں روز ویلٹ مول کے نزدیک دھوئیں کا گہرا بادل اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔یہ حادثہ بدھ کے روز واشنگٹن میں پیش آنے والے سنگین نوعیت کے حادثے کے 2 روز بعد پیش آیا جب “امریکن ائرلائنز” کا ایک مسافر طیارہ رونالڈ ریگن ہوائی اڈے کے نزدیک فضا میں ایک فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر طیارے میں سوار تمام 60 افراد اور ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں سوار حادثے کے

پڑھیں:

کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک

GOMA, DR CONGO:

کانگو میں موٹر لگی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں واقع دریائے کانگو میں لکڑی کی بنی کشتی میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی اور 148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے اور دریائے کانگو میں ڈوب گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں جہاں گاؤں میں ٹرانسپورٹ کے لیے لکڑی کی بنی کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں تاحال سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جبکہ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد بھی 50 بتائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی کانگولو نامی کشتی میں امبانڈاکا قصبے کے قریب دریا میں آگ لگی جو ماٹنکومو کی بندرگاہ سے بلومبا جارہی تھی، بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 100 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم جھلسنے والوں کو مقامی اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

کمشنر کومپیٹنٹ لویوکو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں مسافر بشمول خواتین اور بچے کشتی میں آگ لگنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوگئے جو تیرنا نہیں جانتے تھے۔

یاد رہے کہ 2024 میں کانگو کے مشرقی علاقے لیک کیوو میں 278 مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بعد ازاں دسمبر میں مغربی کانگو میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا اور اس حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک