پاکستان بزنس کونسل کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ تجاویز کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان بزنس کونسل نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ کی تجاویز کی مخالفت کردی۔
پاکستان بزنس کونسل نے ٹاسک فورس کی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے بزنس کونسل سے ملاقات میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کمی کا اشارہ دیا تھا، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پلاٹس کی لین دین کو بھاری ٹیکس کا سامنا ہے، حکومت نظر ثانی کر رہی ہے۔
پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویزذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس پالیسی تبدیل نہ کی جائے۔ حکومت پلاٹس کے کاروبار میں سیاہ دھن بے نقاب کرنے کی کوشش جاری رکھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹاسک فورس نے پہلی بار گھر بنانے والوں کو مکمل ٹیکس چھوٹ دینے سمیت کئی تجاویز تیار کی ہیں، جن پر غور کیلئے پیر 3 فروری کو اجلاس بلا لیا گیا ہے۔
یہ تجاویز بھی تیار کی گئی ہیں کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کیا جائے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دی جائے اور آسان قرضے بھی دیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ سیکٹر بزنس کونسل
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
فائل فوٹوپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔