Daily Mumtaz:
2025-04-22@07:13:46 GMT

اسرائیل نے مزید 183 فلسیطنیوں کو رہا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

اسرائیل نے مزید 183 فلسیطنیوں کو رہا کر دیا

حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کو چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے تصدیق کی کہ 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، ان میں سے 150 غزہ پہنچے جبکہ 32 مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں بس سے اترے، جہاں ایک بڑے ہجوم نے ان کا استقبال کیا، مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے ایک قیدی کو مصر جلاوطن کر دیا جائے گا۔
اسرائیل کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے علی البرغوتی نے بتایا کہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں، حالانکہ ہم نے درد اور مشکلات کے دن گزارے۔
علی البرغوتی کا کہنا تھا کہ عمر قید کی سزا ختم ہوگئی اور قبضہ بھی ایک دن ختم ہو جائے گا، جبکہ رام اللہ میں ان کے ارد گرد موجود ہجوم نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
واضح ہے کہ آج ان کی رہائی سے کئی گھنٹے قبل جنوبی اور شمالی غزہ میں دو الگ الگ مقامات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کیتھ سیگل، اوفر کلڈرون اور یارڈن بیبس کو چھوڑا گیا تھا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں قید قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بیرون ملک علاج کی ضرورت رکھنے والے 50 فلسطینیوں کو مصر کے ساتھ دوبارہ کھولے گئے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس سے قبل 30 جنوری کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دور ہوا تھا، جہاں 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کے بدلے صہیونی ریاست نے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیے تھے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 47 ہزار 460 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اس دوران حماس کی زیر قیادت حملوں میں اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان یرغمالیوں کی رہائی کا عمل بتدریج جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں کو رہا کر کر دیا

پڑھیں:

پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone for tourism and regional connectivity between our brotherly countries.

The inaugural flight, captained by Ms. Shahida Ismail, is a proud reminder… https://t.co/p05U85Zb8p

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2025

مزید پڑھیں: باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید سنگِ میل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا بنانے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ان کی پوری ٹیم کو ہوابازی کے شعبے میں روابط کو فروغ دینے کے لیے کی گئی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: نسوار اور تمباکو کی طرح الکوحل بھی حلال ہے، مفتی قوی

یاد رہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر باکو روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزارت ہوابازی کی محنت سے پی آئی اے کی بحالی میں حوصلہ افزا سمت نظر آرہی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا باکو کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم کی رہنمائی میں پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان باکو پاکستان پی آئی اے شہباز شریف لاہور

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک