پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا، بیرسٹر علی ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات خاص قسم کے ہیں، تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے پاس اختیارات نہیں ہوتے، جوڈیشل کمیشن بااختیار ہوتا ہے، وہ کسی کو بھی بلا سکتا ہے، وہ تحقیقات کرسکتا ہے، عدالت کی طرح کارروائی کرسکتا ہے، چیئرمین کے پاس قانون کی طاقت ہوگی، پیپلز پارٹی نے اصولی مقف چھوڑتے ہوئے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، دونوں جماعتیں ایک ہی اتحاد میں شامل ہیں، دونوں کا غیر قدرتی اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے ورکرز ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنا اصولی مقف چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی ماضی میں پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ آزادی رائے کی سیاست کی ہے، پیپلز پارٹی کے متنازع پیکا ایکٹ کے لئے ووٹ دینے پر مجھے حیرت ہوئی ہے، اقتدار اور طاقت کے لئے سب اصول توڑ دیئے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہر معاملے میں اعتراض کرنا ہے، ماضی میں ملک میں ریٹائرڈ ججز کے کمیشن بھی بنتے رہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کو اختیار پارلیمان دے گی، سپریم کورٹ کے جج اوپر سے اترے ہوئے نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متنازع پیکا ایکٹ کے پیپلز پارٹی نے بیرسٹر علی ظفر نے کہا
پڑھیں:
خود پر ہونیوالے حملے میں کون ملوث تھا؟ کھیئل داس کوہستانی کا بیان سامنے آگیا
خود پر ہونیوالے حملے میں کون ملوث تھا؟ کھیئل داس کوہستانی کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
حیدرآباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہت ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے خود پر گزشتہ روز ہونے والے حملے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
کھیئل داس کوہستانی سے سوال صحافی نے سوال کیا کل جو آپ پر حملہ ہوا تھا، تو آپ کیا سمجھتے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے؟ جس پر وزیر مملکت کا کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی اس میں شامل ہے، میں سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے اس طرح کے ہتھکنڈے کبھی نہیں کیے۔
کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا جن لوگوں نے حملہ کیا، ان کے جھنڈے اور چہرے سامنے تھے جو سب نے دیکھے، اس حملے کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ بھی ہوا ہے، یہ پتا لگا ہے کہ کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا ہم پرامن لوگ ہیں، ہم امن کی بات کرتے ہیں، ہم تعمیر، ترقی، خوشحالی اور پاکستان کی بات کرتے ہیں، ہم صوبے کے حقوق کی بھی بات کریں گے، پاکستان ہم سب کا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائی، ہمیں اپنے کام سے نہیں روک سکتی۔