سندھ، لاہور، بلوچستان ہائیکورٹس سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا۔
وزارت قانون و انصاف نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ سے بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ سے
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔